• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معمولی معاہدہ، میٹا نے چینی بنیاد رکھنے والی AI کمپنی مانس خرید لی

کراچی (نیوز ڈیسک)غیر معمولی معاہدہ، میٹا نے چینی بنیاد رکھنے والی AI کمپنی مانس خرید لی۔ میٹا کا کہنا ہے مانس کا خودمختار اے آئی ایجنٹ اربوں افراد اور لاکھوں کاروباروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد دے گی،معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں، مانس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ارب ڈالر آمدن والی تاریخ کی تیز ترین سٹارٹ اپ بن چکی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی اسٹارٹ اپ کمپنی مانس کو خرید رہی ہے، جو 2022 میں چین میں قائم ہوئی تھی اور حال ہی میں سنگاپور منتقل ہوئی، یہ معاہدہ امریکا اور چین کے درمیان شدید ٹیکنالوجی مسابقت کے ماحول میں ایک نادر مثال سمجھا جا رہا ہے۔ میٹا کے مطابق مانس کا خودمختار اے آئی ایجنٹ، جو کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ منصوبہ بندی، عملدرآمد اور مکمل کام کی تیاری کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید