• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی محکموں کی کارکردگی جانچنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا نظام وضح

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ضلعی محکموں کے کارکردگی جانچنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا نظام وضح کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کے قیام اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے تمام محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں صفائی، صحت، تعلیم، ریونیو، پرائس کنٹرول، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض محکموں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ کئی محکموں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہتری کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر ناقابل قبول ہے اور تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں۔
ملتان سے مزید