تاھاسلام آباد (ایجنسیاں)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کاکہنا ہے کہ پاکستان یمن کے مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے پیشرفت کی مکمل حمایت کرتا ہے‘پاکستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہےجبکہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بڑے اسپیکٹرم آکشن کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہےجس کے تحت ٹیلی کام آپریٹرز کو تقریبا600میگاہرٹز اضافی سپیکٹرم فراہم کیا جائے گا، یہ نیلامی آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے‘فائیو جی سروسز چھ ماہ کے اندر اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں شروع کر دی جائیں گی‘ اس نیلامی میں سات سپیکٹرم بینڈز شامل ہوں گے جن میں سے پانچ پہلی بار پاکستان میں نیلام کیے جا رہے ہیں‘اس توسیع کے نتیجے میں نیلامی کے تین سے چار ماہ کے اندر تھری جی اور فور جی سروسز میں نمایاں بہتری آئے گی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے یمن کی صورتحال پرمیڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات مسئلے کے پرامن حل میں معاون ثابت ہوں گے‘یہ اقدامات دونوں برادر ممالک کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔