کراچی (نیوز ڈیسک)ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ گروک AI ڈاکٹروں سے بہترایم آر آئی تشخیص کر سکتاہے،ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے گروک کو بعض ڈاکٹروں سے بہتر قرار دیا۔ ساتھ میں ایک ریڈیٹ صارف کا بیان بھی ہے جس میں وہ کہتا ہے گروک نے بروقت میرے اپنڈکس کی تشخیص کی، جس پر ہسپتال جا کر علاج کروا یا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ایک ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر نئی توجہ حاصل کی ہے، جس میں وہ اپنے AI چیٹ بوٹ گروک کو ایکس رے اور ایم آر آئی امیجز اپ لوڈ کر کے طبی تشخیص فراہم کرنے کی صلاحیت رکھنے والا بتاتے ہیں ۔