اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) اور گریڈ20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کیلئے نامزد کئے گئے افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق این ایم سی کورس کیلئے قبل ازیں نامزد کئے گئے افسران میں سے 7 افسران کی نامزدگی واپس لی گئی جبکہ 14 افسران کی اضافی نامزدگی کی منظوری دی گئی ، جن افسران کی نامزدگیاں واپس لی گئی ہیں ان میں جوائنٹ سیکریٹری وزارت تجارت کاشف گلزار،جوائنٹ سیکریٹری داخلہ ڈویژن اخلاق احمد قریشی، کمشنر، آئی آر، اپیل-I کراچی شازیہ عابد، کمشنر آئی آر اپیل-VI کراچی شازیہ میمن،کمشنر آئی آر اپیل-II کراچی حسنین بروہی،اکاؤنٹنٹ ممبر اے ٹی آئی آر بینچ VI کراچی اعجاز احمد خان یوسفزئی اور پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخوا سرکل پشاور احسان اللہ شامل ہیں۔