کراچی (نیوزڈیسک) تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سوئس ریزورٹ میں آگ ممکنہ طور پر موم بتیوں کی وجہ سے لگی۔ نیو ایئر پارٹی کے زخمیوں کو یورپ بھر کے خصوصی برنس یونٹس میں منتقل کیا جارہا ہے۔ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ سوئٹزرلینڈ کے کرانس-مونٹانا سکی ریزورٹ کے لی کانسٹیلیشن بار میں زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہجوم میں پھیلنے والی آگ کا امکان اسٹرائیکر موم بتیوں کی وجہ سے تھا جو چھت کے قریب لے جائی جا رہی تھیں۔سوسٹزر لینڈ کے مقامی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ایک نیو ایئر ایو پارٹی میں زخمی ہونے والے درجنوں نوجوانوں کو یورپ بھر کے خصوصی جلنے کے یونٹس میں منتقل کیا گیا، جنہیں ایک تباہ کن آگ نے شدید زخمی کیا تھا، جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔