• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کی بڑھتی آبادی، تعمیراتی سیکٹر مزید بلندیوں پر

دبئی(سبط عارف)دبئی کی بڑھتی آبادی ، تعمیراتی سیکٹر مزید بلندیوں پر،رئیل اسٹیٹ میں نئے سال کے پہلے دن 58 ارب روپے سے زائد کے سودے، مصنوعی جزیدے پام جمیرا پر فلیٹ 2 ارب 55 کروڑ 47 لاکھ روپے کا فروخت ہوا ، 2026 میں 2 لاکھ 8 ہزار نئے افراد روزگار، طرزِ زندگی،مستقل رہائش کیلئے دبئی منتقل،دبئی کی پراپرٹی خریدنے میں 31 سے 45 سال کی عمر کے افراد سب سے آگے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے پہلے دن ہی دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 771.12 ملین درہم ( لگ بھگ 58 ارب 80 کروڑ 65 لاکھ روپے ) کی فروخت ریکارڈ کی۔ دبئی میں صرف ایک دن میں 204 سودے مکمل ہوئے، جن میں 140 رہائشی یونٹس، 40 عمارتیں اور 24 پلاٹس فروخت کئے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید