اسلام آباد (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشدمحمودلنگڑیال نے کہاہے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون ہے، کا رکردگی، شفافیت، احتساب اور میرٹ پر مبنی کیریئر ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ادارہ جاتی کا رکردگی کو قومی اہداف سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، پراسس کی آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت کا بتدریج انضمام، بنیادی طور پر ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر رہا ہے۔