کراچی (نیوز ڈیسک)کینیڈی خاندان میں شدید اختلافات، آر ایف کے جونیئر کو کزن کی تدفین سے باہر رکھنے کا فیصلہ ،ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد آر ایف کے جونیئر کے متنازع بیانات، سیاسی کردار اور ذاتی تنازعات کے باعث سخت نالاں ہیں۔ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی نواسی اور کیرولائن کینیڈی کی بیٹی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں تھی، رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو اپنی کزن تاتیانا شلوسبرگ کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ خاندان نے فیصلہ کیا کہ تدفین صرف قریبی رشتہ داروں تک محدود رہے گی ۔