اسلام آباد (ممتاز علوی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ٹیم کے رکن، شفیع اللہ جان مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں، کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان سے حالیہ ہری پور ضمنی انتخاب کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا انٹرویو کے دوران انتخابی ادارے پر لگائے گئے الزامات پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی شفیع اللہ جان کو نئے سال کے پہلے ہی دن ایک نوٹس بھیجا گیا ہے۔ یہ نوٹس ان کے اس بیان کے حوالے سے ہے جو 19 دسمبر کو ’’چارسدہ جرنلسٹ‘‘ نامی یوٹیوب چینل پر نشر ہوا تھا۔