• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی رکشا میں بیٹھی طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق، دیگر واقعات میں 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں رکشا میں بیٹھی طالبہ پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ،واقعہ کے وقت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، ایس ڈی پی او لانڈھی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6مارکیٹ میں کے قریب فائرنگ کے پر اسرار واقعہ میں رکشا میں سوار 7سالہ کومل ولد لئیق جاں بحق ہو گئی،مقتولہ لائنز ایریا کی رہائشی اور فرسٹ ایئرکی طالبہ اور دو بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی،مقتولہ کے والد کے مطابق ان کی بیٹی اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ اپنی نانی کے گھر لانڈھی چراغ ہوٹل سے اپنے گھر آرہی تھی ،بیٹے نے بتایا کہ ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلے میں گولی لگنے سے رکشا کا شیشہ ٹوٹا اور ڈرائیور بھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ،پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی کالونی تھانے کی حدود میں دو ڈاکو بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے اسلحے کے زور پر 3لاکھ لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ کورنگی نمبر 6 مارکیٹ میں عوامی کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا، فرار ہونے والے ملزمان نے پولیس کو اپنے تعاقب میں آتا دیکھ کر فائرنگ کردی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کومل کو پولیس یا ڈاکوؤں میں سے کس کی گولی لگی ہے ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو زخمی ہو کر گر گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ڈاکو لوٹی ہوئی رقم کے ہمراہ فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،علاوہ ازیں ملیر سعود آباد ٹنکی گرؤنڈ کے قریب اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ 72 سالہ رؤف ولد غلام ربانی زخمی ہوگیا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 13 سالہ احسان اللہ ولد شمس اللہ ایک بچہ زخمی ہوگیا ،لانڈھی سیکٹر 36 بی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پر اسرار واقعہ میں 17 سالہ لڑکی منیزہ دختر فرحان زخمی ہو گئی ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ گھر میں اسلحہ کی صفائی کے دوران حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔
اہم خبریں سے مزید