• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااختیار بلدیاتی نظام کی تحریک ملک بھر میں زور پکڑ رہی ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حقوق کراچی تحریک کے اثرات، با اختیار بلدیاتی نظام کی تحریک ملک بھرمیں زور پکڑ رہی ہے،جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی جماعت اور عوام کی موثر اور توانا آواز ہے، منعم ظفر خان، سیف الدین ایڈووکیٹ، توفیق صدیقی و دیگر نے کہا کہ رواں برس تعمیر و ترقی میں مزید تیزی لائیں گے، ملٹی میڈیا رپورٹ بھی پیش کی گئی،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے منتخب مرد وخواتین نمائندوں کے بلدیاتی کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک اور جدوجہد کے اثرات ملک بھر میں مرتب ہورہے ہیں اور پنجاب سمیت پورے ملک میں بااختیار بلدیاتی نظام بنانے کی تحریک زور پکڑرہی ہے، کراچی میں جماعت اسلامی آج بھی سب سے بڑی جماعت اور عوام کی مؤثر وتوانا آواز ہے،پہلے بلدیاتی انتخابات میں اور پھر عام انتخابات میں کراچی میں عوام نے جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیالیکن بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو چھینا گیا،ہمارے میئر کا راستہ روکا گیااور عام انتخابات میں فارم 47کے ذریعے مسترد شدہ لوگوں کو مسلط کردیا گیا،جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور عوامی رائے عامہ کے ذریعے ہی ملک میں معاشرے اور پورے نظام میں حقیقی تبدیلی و انقلاب لانا چاہتی ہے۔بلدیاتی کنونشن سے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ،سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے بھی خطاب کیا،ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبد الجمیل خان نے درس قرآن دیا جبکہ ڈپٹی سکریٹری کراچی انجینئر صابر احمدنے جماعت اسلامی کے 9ٹاؤنز کی رپورٹ ملٹی میڈیا پر پیش کی۔
اہم خبریں سے مزید