• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے نئے آئی جی زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں گے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے نئے تعینات آئی جی سندھ پولیس سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں گے اور منشیات، ڈاکو راج، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری جیسے ناسور کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرینگے اس کے علاوہ کراچی سمیت پورے سندھ میں قیامِ امن کے لئے مؤثر اور عملی اقدامات کریں گے، سردار عبدالرحیمنے کہا کہ سندھ اس وقت شدید امن و امان کے مسائل سے دوچار ہے۔
اہم خبریں سے مزید