• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، قانونی پراسس کے بغیر گرفتاری اغوا قرار، کارروائی کا حکم

اسلام آباد( ایجنسیاں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی بغیر قانونی پراسس گرفتاری کو اغوا قراردیتے ہوئےپولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ خاتون کے ساتھ لائی گئی ملکیتی گاڑیاں، کیش اور جیولری واپس کی جائیں۔ عدالت نے لاہور پولیس کو بھی ہدایت کی کہ خاتون اور بچوں کے اغوا کے کیس میں ملزمان کے خلاف میرٹ پر تحقیقات کی جائیں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو فیصلے پر عملدرآمد کرکے 30روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اہم خبریں سے مزید