کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے برآمد کر لیے۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان شیر نواز اور اجمیر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو پشاور کے علاقے صدر اور بٹگرام سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں۔