کراچی (اسد ابن حسن)اسلام آباد میں بین الاقوامی طرز کے دو نئے ہوٹلوں کی تعمیر کی تیاری۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد نے دارالحکومت میں مزید دو نئے بین الاقوامی طرز کے ہوٹلوں کی تعمیر کے لئے ادارے کی ملکیت دو قیمتی پلاٹس فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔