• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین: میونسپل کارپوریشن کے ٹھیکوں میں میرٹ کوپامال کیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشین کے ٹھیکیداروں ملک حیدر اور نصیب اللہ نے میونسپل کارپوریشن پشین کے چیف افسر کی جانب سےمختلف ٹینڈرز مبینہ طور پر منظور نظر ٹھیکیدار کو دینے کا الزام عائد کرتے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات اور تمام ٹھیکے منسوخ کئے جائیں یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں نجیب اللہ ، ظفر خان اور محمد اکرام و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ دو روز قبل پشین کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا تمام کام غیرقانونی طریقے سے من پسند مخصوص ٹھیکیداروں کو شراکت کی بنیاد پر دیئے گئے اتنے بڑے ٹینڈرز صرف دو سے تین کمپنیوں کو دینا نہ صرف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ سارے کام من پسند افراد کو شراکت پر دیئے گئے ہیں بلکہ اس عمل میں میرٹ کی دھجیاں بھی اڑا دی گئی ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ تمام ٹینڈر دو یا تین کمپنیوں کو دیئے اور پشین کی لوکل کمپنیوں کو بغیر کسی لیگل نوٹس اور تنبیہ کے بلاجواز طور پر ڈس کوالیفائی قرار دیا گیا انہوں نے پشین سے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس ناروا اور غیر قانونی عمل کا فوری نوٹس لیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید