لنڈی کوتل،باڑہ (نما ئندگان جنگ ) پاک افغان تجارتی گزرگاہوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت پاکستان و افغانستان کی تاجر قیادت کا مشترکہ لائحہ عمل طے، 6 جنوری کو طورخم میں اہم اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق پاکستان اور افغانستان کے درمیان بند تجارتی گزرگاہوں کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔آن لائن اجلاس میں دوطرفہ تجارت فروغ، سرحدی کشیدگی خاتمے، تجارتی راستوں کی فوری بحالی پر تفصیلی مشاورت اس ضمن میں دونوں ممالک کی تاجر برادری کے مرکزی قائدین کے درمیان ایک اہم آن لائن (زوم) اجلاس منعقد ہوا، جس میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، سرحدی کشیدگی کے خاتمے، اور پاک افغان تجارتی راستوں کی فوری بحالی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے مشترکہ طور پر صدارت کی۔