لاہور( جنرل رپورٹر )پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی جانب سے قائم کردہ نو رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ کو آپریشن کے لیے مکمل طور پر موزوں قرار دے دیا ہے، جس کے بعد اسے مزید جدید طبی سہولیات کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز (PINS) منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں، طبی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی ایل جی ایچ کا بنیادی نصب العین انسانی جان کا تحفظ ہے اور ادارے کے سینئر سپیشلسٹ ڈاکٹرز، نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف نے دن رات پیشہ ورانہ لگن اور خلوص کے ساتھ فاطمہ کا علاج کیا، جس کی بدولت وہ سرجری کے قابل ہو سکی ہے۔