لاہور(کرائم رپورٹر)سانحہ جی پی او چوک کی 18ویں برسی کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کی قربانی دینے والے اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء میں آج ہی کے دن پولیس کے 16 بہادر افسران اور اہلکاروں نے دہشت گردی کے ایک المناک واقعے میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا سانحہ جی پی او چوک کے شہداء کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔