لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ پاکستان کے سب سے بڑے اور پہلے ائی ٹی سٹی این ایس آئی ٹی سٹی میں جدید سیوریج سسٹم متعارف کروایا ہے جو 100 سال تک این ایس آئی ٹی سٹی کی سیوریج کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ یہ سسٹم روایتی سیوریج نیٹ ورکس کے مقابلے میں چار گنا زیادہ پائیدار اور طویل عرصے تک چلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کا کہنا ہے کہ "سی بی ڈی پنجاب میں، ہم پاکستان میں شہری انفراسٹرکچر کے معیارات کو نئی جدت دے رہے ہیں۔