لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت مری میں واسا کا قیام۔۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے واسا مری آفس کا افتتاح کردیا۔وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے مری میں موبائل واٹر وین کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مری کے سیاحوں کو مفت صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ واسا مری کے قیام سے پانی اور نکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔ایم ڈی واسا مری نے صاف پانی اور نکاسی آب منصوبوں پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہری سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے۔ صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے دیرپا منصوبوں پر شب وروز کام جاری ہے۔