• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ داخلہ میں امن و امان کی صورتحال بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کی شرکت ہوئی۔ اجلاس میں سابق سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، سپیشل سیکرٹری ہوم فضل الرحمن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالرؤف اور چیئرمین پنجاب چیرٹیز کمیشن کرنل شہزاد کی شرکت ہوئی۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری و اولین ترجیح ہے۔ پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
لاہور سے مزید