ملتان(سٹاف رپورٹر)خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے عورت سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ گلگشت پولیس کو علی عباس نے بتایا کہ میری بیوی ثمرین فاطمہ کام کاج کے سلسلے میں ملتان آئی ہوئی تھی جسے نوشین نے نامعلوم کے ہمراہ قتل کرکے فرار ہوگئی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم وقاص سے 10لیٹر ملزم اشرف سے 5لیٹر شراب ملزم آصف سے 1060گرام ہیروئن مظفر آباد پولیس نے ملزم عبدالغفار سے 30لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم ناصر سے 30لیٹر ممتاز آباد پولیس نے ملزم احسن رضا سے 10لیٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم علید علی سے 10لیٹر شراب بدھلہ سنت پولیس نے ملزم سعید سے 280گرام چرس اور بی زیڈ پولیس نے ملزم ارسل مسیح سے 6لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،سلاٹر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں قصاب کیخلاف مقدمہ درج ،1لاکھ روپے لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنےکے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔