• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سب انسپکٹر مبینہ اغوا، تحقیقات شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سب انسپکٹر کو نامعلوم افراد مبینہ اغوا کرکے فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔ بی زیڈ پولیس کو سائبر کرائم ونگ سے عاطف خان نے اطلاع دی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں تعینات سب انسپکٹر صداقت عظیم اپنی گاڑی میں سوار ہوکر جارہا تھا کہ سیداں والا بائی پاس کے قریب کالے رنگ کی کار میں سوار نامعلوم افراد نے صداقت عظیم کی گاڑی کو روک کر زبردستی مبینہ اغوا کرکے گاڑی میں بٹھاکر فرار ہوگئے اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔
ملتان سے مزید