ملتان(سٹاف رپورٹر)بہائو الدین زکریا یونیورسٹی سے ٹرانسفارمر چوری ہوگیا،انتظامیہ کی جانب سےفول پروف سکیورٹی کا پول کھل گیا، تفصیل کے مطابقبہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے فاطمہ قاسم ہال کے باہر لگے ہوئے ٹرانسفارمر کو نامعلوم چور لے اڑے، جامعہ ہذا میں آئے روز چوری کی وارداتوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی فول پروف سکیورٹی کا پول کھول کر رکھ دیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے نامعلوم چوروں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔