ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین اور روڈ حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے آگہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔آگہی سیشن میں ڈرائیوروں اور کنڈکٹرز نے شرکت کی جنہیں ٹریفک اشاروں کی پابندی، مقررہ رفتار، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سمیت محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا،آخر میں ٹریفک قوانین آگاہی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔