ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن کے بار روم کا افتتاح ڈسٹرکٹ بار صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان نے کیا، تقریب سےخطاب کرتے ہوئے صدر ڈسڑکٹ بار ملک جاوید ڈوگر نے کہا کہ وکلاء اور کلرکس ہم سب ایک ہے، بار کی عزت کالےکوٹ کے تقدس کے لئے کام کریں گے، تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر رانا خرم شہزاد‘ جنرل سیکرٹری محمد عمران جٹ‘ نائب صدر اسد مرتضیٰ بھٹہ‘ فنانس سیکرٹری علی رضا کھوکھر‘ جوائنٹ سیکرٹری محمد اسد بھٹی‘ سکرٹری نشر و اشاعت سہیل عباس سیال اور دیگر نے شرکت کی۔