ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈاکٹر روبینہ ناز قریشی کو چِلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، ملتان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر روبینہ ناز قریشی (BS-19)، جو اس وقت اے پی ڈبلیو ایم او کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، فوری طور پر یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی، یہ تعیناتی تین ماہ کے لیے یا مستقل افسر کی تعیناتی تک، جو بھی پہلے ہو، مؤثر رہے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ پرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے چلڈرن ہسپتال و انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف کو انتظامی بنیادوں پر عہدے سے ہٹا دیا تھا۔