ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے مقامی ادارے میں روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامیہ اور سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی،انچارج ایجوکیشن ونگ سہیل احمد انسپکٹر اور حیدر گردیزی ٹریفک وارڈن نے شرکاکو ٹریفک قوانین اور ان پر عملدرآمد کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اقدامات بارے آگہی دی،اس موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک آگہی پروگرامز بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔