• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے پرچوں کی جانچ کیلئے تعلیمی بورڈ ملتان کی جانب سے سب ایگزامینر کیلئے درخواستیں طلب

ملتان( سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحان کے لئے ایگزامینرسے درخواستیں طلب کرلیں اس سلسلے میں سکولوں کے سربراہوںکو جاری مراسلےمیں کہاگیا ہے کہ گورنمنٹ بوائز/گرلز سیکنڈری، ہائر سیکنڈری سکولز ضلع ملتان،وہاڑی، خانیوال،لودھراں میں میٹرک لیول پر سب ایگزامینرز کے مصدقہ کوائف کی فراہمی کی ضرورت ہے شفاف امتحان کے انعقاد کے بعد جوابی کاپیوں کی معیاری مارکنگ کیلئے میٹرک کلاسز کو پڑھانے والے اہل، مضمون میں مہارت رکھنے والےفرض شناس اساتذہ کرام کی ضرورت ہے،لہذا آپ سے گزارش ہے کہ بورڈ کی پر موجود فارم یا منسلک پروفارمہ15جنوری تک ارسال کریں تاکہ میٹرک سالانہ امتحان 2026ء کی مارکنگ کی بابت جملہ انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔
ملتان سے مزید