• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کی کارروائی، جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار

ملتان(سٹافرپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ظہیر احمد اور سرکل آفیسر علی حسن گیلانی اینٹی کرپشن ملتان نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے علی احسن ولد عتیق احمدسکنہ سمیجہ آباد ملتان کو گرفتار کر لیا، ملزم غیر قانونی طور پر سب رجسٹر/ریونیو آفیسر کا لاگ ان غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہوئے رجسٹریاں پاس کرکے جعلسازی میں ملوث تھا،اس حوالے سے مقدمہ نمبر1917/25 تھانہ چہلیک درج ہوکر تفتیش اینٹی کرپشن منتقل ہوچکی تھیاور مزید تفتیش جاری ہے، دوران تفتیش مزید گرفتاریاں، انکشافات و ریکوری متوقع ہے۔
ملتان سے مزید