• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن یوم علیؓ کے سلسلے میں 56 ویں سالانہ دسترخوان ابو طالب کا اہتمام

ملتان(سٹاف رپورٹر) یوم حسینؓکمیٹی ملتان کے زیراہتمام جشن یوم علیؓ کے سلسلے میں56ویں سالانہ دسترخوان ابو طالب کا اہتمام کیا گیا جس میں سماجی سیاسی ،مذہبی رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ ،سابق میئر شیخ طارق رشید ،سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سید اصغر عباس نقوی ،بابو نفیس انصاری ،اختر عالم قریشی ،علامہ غلام مصطفی انصاری، انجینئر آصف رفیق رجوانہ، حسن خان علزئی، شکیل لابر، سید جعفر علی شاہ، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، صدرالدین گیلانی، سید مبشر نقوی، شیخ پارس حسین، ہاشم نقوی ،ملک شفقت رضا ،عمار مہدی ،امتیاز حسین پرنم،سید نوازش علی زیدی سمیت دیگر شامل تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ اور دنیاو آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں۔
ملتان سے مزید