ملتان (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج محمد ندیم انصاری نے جنوبی پنجاب کے چھ فلور ملزکے مالکان کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 23 جنوری تک توسیع کردی، طاہر سرور اور محمد اسماعیل اسلم وغیرہ کے وکیل محمد نعیم خان نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ فلور ملزکےخلاف سبسڈی کی گندممارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے،یہ کیس محکمہ اینٹی کرپشن نے رجسٹرڈ کیا جو بعد میں قومی احتساب بیورو کو منتقل کردیا گیا جہاں ان کے ساتھ پلی بارگین کرکے رقم وصول کی گئی،بعد ازاںیہ کیس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوادیا گیا، اس طرح ملزمان کو دوبارہ ضمانت کرانا پڑی اور فلور ملز مالکان دو اداروں کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں۔