• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعطیلات میں مزید توسیع قبول نہیں، پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)موسم سرما کی تعطیلات میں 19 جنوری تک مزید توسیع قبول نہیں، 12 جنوری سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے، ضلع اٹک میں موسم سرما کی تعطیلات میں تعلیمی اداروں پر بھاری جرمانے عائد کرنا اور شو کاز نوٹس جاری کرنا قابل مذمت ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں تعطیلات اور یکساں اکیڈمک کیلنڈر تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کے باوجود تعطیلات میں مزید توسیع طلباء وطالبات کی تعلیم میں نقصان کا سبب بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی کے مرکزی سینیئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
اسلام آباد سے مزید