• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سلنڈر ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ، انتظامیہ و پولیس خاموش؟

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی چشم پوشی نے گیس سلنڈر ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کو من مانی قیمتیں وصول کرنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے ، گنجان شہری آبادیوں میں جا بجا غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیوں منی پمپس کی بھر مار ہے۔ شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ رہائشی آبادیوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس سلنڈر ریفلنگ پر پابندی عائد کی جائے، غیر معیاری سلنڈر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے، متعدد قیمتی انسانی جانے ضائع ہونے کے باوجود اسلام آباد انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور انہیں عوام کی جان ومال کی کوئی فکر نہیں۔ شہری حلقوں کا الزام ہے کہ گیس سلنڈر ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیاں پولیس کی سرپرستی میں چل رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید