اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں بین الصوبائی راہزن و موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران زخمی ہو گئے، ملزمان 60سے زائد ،راہزنی موٹر سائیکل چوری اور دیگر سنگین جرائم میں kPK اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے کر جارہی تھی۔ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 04ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑانے کے غرض پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے، ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزمان فہد خان اور اسداللہ خان زخمی، ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ـملزمان سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے اسلام اباد کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں 60سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے-