• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیکج کے باعث پیش آنے والا واقعہ کی ذمہ داران کا تعین کیا جائے، انچارج پی پی سیکریٹریٹ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-7/2میں واقع 66 کوارٹر میں گیس لیکج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیےانچارج پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان و دیگر کارکنوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔سید سبط الحیدر بخاری نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اورمرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
اسلام آباد سے مزید