• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات میں مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ روات کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق فیز 8میں عبدالرحمان بعمر 41 سال سکنہ مانسہرہ روڈ کراس کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار پانی والے ٹینکر نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ادھرتھانہ روات کے علاقہ میں خواجہ سرا پراسرار طور پر مردہ پایا گیا، پولیس کے مطابق چھنی عالم شیر کے قریب ایک گھرسے ایک نامعلوم خواجہ سراکی لاش ملی جو چارپائی پر مردہ پایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔
اسلام آباد سے مزید