• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی۔15/3 کے متاثرین کا ایف جی ایچ اے سے انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) سیکٹر جی۔15/3 کے متاثرین نے وفاقی حکومت ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) سے مطالبہ کیا ہے کہ قانونی طور پر ملکیتی کمرشل جائیدادوں کے مالکان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اعظم فضل نے کہا کہ مین جی ٹی روڈ پر واقع ان کی رجسٹرڈ، زیرِ استعمال اور کمرشل پراپرٹی کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے ایوارڈ کر دیا گیا، انہوں نے بتایا کہ نہ تو پراپرٹی مالکان کو کسی قسم کی اطلاع دی گئی اور نہ ہی ایوارڈ سے قبل کسی سرکاری محکمے کے عملے نے موقع کا دورہ کیا۔ محمد اعظم فضل کے مطابق یہ پراپرٹی ان کی اور ان کے مرحوم بھائی محمد اکرام فضل کی مشترکہ ملکیت ہے، اور وہ 2001 سے اس مقام پر کاروبار کر رہے ہیں۔محمد اعظم فضل نے الزام عائد کیا کہ ایف جی ایچ اے اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے مسلسل نوٹسز، ذہنی دباؤ اور جبر کے ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے،محمد اعظم فضل نے الزام عائد کیا کہ ایف جی ایچ اے اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کا قیام ان کے کاروبار کے آغاز کے بعد عمل میں آیا۔ ان کے مطابق کمرشل عمارت کا کل زیرِ تعمیر رقبہ تقریباً 15ہزار سے 18ہزار مربع فٹ ہے، جس کا باقاعدہ تخمینہ لگا کر معاوضہ ادا کیا جانا چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید