اسلام آباد (نیوز رپورٹر) لاکھوں متاثرین اسلام آباد کی جبری بے دخلی انسانی المیے کو جنم دے گی۔ جس کو سنبھالنا مشکل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار راجہ جمیل احمد عباسی چیئرمین سول سوسائٹی پاکستان نے نورپور شاہاں ، ملپور ، لکھوال، موچی موہڑہ اور جاوہ کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا صدیوں سے آباد خاندانوں کو دو دن کے نوٹس پر پولیس کے ذریعے گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔ انہوں کہا کہ سی ڈی اے ضلعی انتظامیہ کے زور پر متاثرین کو آپریشن کر کے بند گلی میں دھکیلنے جا رہی ہے جس کے نتائج منفی مرتب ہوں گے۔