راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ظفرالحق روڈ پر گزشتہ رات ہونے والے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ، تھانہ وارث خان کو محمد عیسیٰ نے بتایا کہ میں اپنے بھائی محمد عثمان بعمر 25سال اور اپنے چچا زاد بھائی محمد شعیب کے ہمراہ اپنی د کان چکن شاپ واقع ظفر الحق روڈ موجود تھا کہ عزیز اللہ مسلح پسٹل ہمراہ منیر خان مسلح چھری، حیات ، مرسلین خان،فضل الہٰی پسران محمد جان مسلح ہائے چھری چارپانچ نامعلوم ملزموں کے ہمراہ آگئے عزیز اللہ نے گالیاں دینا شروع کر دیں میرے بھائی عثمان نے منع کیا تو منیر نے عثمان پر وار چھری کر کے زخمی ،فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔