اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد، انجینئر نصراللٰہ رندھاوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے بلدیاتی آرڈیننس کو اسلام آباد کے عوام کے ساتھ ایک اور مذاق قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک مستقل اور بااختیار بلدیاتی نظام کے نام پر مسلسل کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ میٹرو پولیٹن شہر کو ٹاؤن کارپوریشن میں تبدیل کر کے اختیارات عوامی نمائندوں کو منتقل کرنے کے بجائے بیوروکریسی کے کنٹرول کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے جو جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔انجینئر نصراللٰہ رندھاوا نے کہا کہ الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے کے لیے اب تک چار مرتبہ بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کی جا چکی ہیں۔