• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام وکلا کی فلاح وبہبود کے لیے بھر پور خدمات انجام دوں گی، نو منتخب نائب صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے الیکشن میں شازیہ یاسین ایڈوکیٹ شاندار کامیابی کے بعد نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں انہوں نے الیکشن میں1207ووٹ حاصل کیے اور خاتون ایڈووکیٹ کے طور پر نائب صدر کی نشست حاصل کی جو ان کی ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں مقبولیت کا ثبوت ہے ، شازیہ یاسین ایڈوکیٹ نے اپنی کامیابی پر تمام وکلاء برادری اور ساتھیوں کا اعتماد کرنے پرشکریہ ادا کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ بطور نائب صدر راولپنڈی بار تمام وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کےلیے بھر پور خدمات انجام دوں گی ، انہوں نے کہا کہ یہ میرا ایجنڈا اور منشور ہےکہ وکلاء کی فلاح و بہبود اورمسائل حل کےلیے اقدامات کیے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید