راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز شیرپاؤ کالونی ہاؤسنگ سکیم میں جدید اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک جدید ہسپتال تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں آر ڈی اے کانفرنس روم میں ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی صدارت میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔