راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد کی چھوٹی ہمشیرہ انتقال کرگئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ رات 9 بجے ڈپو سٹاپ لنک بہادر خان روڈ چوہڑ والے بڑے قبرستان سہام راولپنڈی کینٹ میں ادا کی گئی۔پانچ روز قبل محمد شاہد کی بڑی ہمشیرہ کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔