• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 13 ملزمان برآمد کر لئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے دو گینگز کے 5ملزموں کو گرفتار کرکے15 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ،تھانہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 10 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے، جب کہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 5مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے۔ راولپنڈی پولیس نے 2400پتنگیں اور 106ڈوریں برآمد کر کے 2پتنگ سپلائر زگرفتار کر لئے ،تھانہ گوجر خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2000 پتنگیں اور 100ڈوریں برآمد کیں، جب کہ تھانہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 400پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد کیں۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے 19لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،تھانہ وارث خان پولیس نے ایک ملزم سے10لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ایک ملزم سے 9لیٹر شراب برآمد کی، آراے بازار پولیس نے ایک ملزم سے ایک بوتل شراب برآمد کی، جب کہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم سے اسلحہ معہ ایمونیش برآمد کرلیا۔جبکہ جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر کے 94ہزار روپے برآمد کرلئے گئے، تھانہ صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں سے مسروقہ رقم 94ہزار روپے برآمد ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید