• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، 24 کروڑ روپے سے مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )انسداد منشیات فورس نے 5 ملزمان گرفتار کاروائیوں میں 24 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کی 258.94 کلو گرام منشیات برآمدکر لی ہے۔ساہو چوک ملتان کے قریب ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 2 کلوگرام آئس،گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں ریاض جانیوالے پارسل سے کتابوں میں چھپائی گئی 2.5 کلوگرام آئس، علامہ اقبال ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں دبئی جانیوالے پارسل سے کتابوں میں جذب شدہ 765 گرام آئس برآمد شاہ جمال روڈ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 6.72 کلوگرام وزنی 67200 والیم گولیاں برآمد رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 15.6 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید