• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) شافری شمس الدین کی ملاقات

راولپنڈی(اے پی پی) آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرسے انڈونیشیاکے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) شافری شمس الدین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی‘اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال، عالمی سیکورٹی حرکیات اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ادارہ جاتی روابط، تربیتی تعاون اور دفاعی صنعت میں اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

اہم خبریں سے مزید