اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہو یا عام رہنما، قومی بیانیے کے مخالف کوئی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی، دہشت گردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان تشریف لے جائیں، آپ سیاسی تحریک 100دفعہ چلائیں، لیکن پاکستان کیخلاف رویہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارے 1200 سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں، 60 سے 70 فیصد واقعات کے پی میں ہوئے ہیں، کتنا خون چاہیے اور کہ آپ کی غیرت جاگے۔